اب کوئی تاج محل نہیں بنے گا
اب کوئی تاج محل نہیں بنے گا
اب کوئی تاج محل نہیں بنے گا
ممتازوں نے پیدا ہونا چھوڑ دےا
شاہ جہان سے گزر گئے
اب معیارات بھی زمانے کے بدل گئے
شہناشاہوں کی جگہ جمہوریت نے سہرے باندھ لیے
محلوں کی جگہ ایوانوں نے لے لی....
غریبوں کی محبت پہلے بھی رسوا ہوتی تھی
غریبوں کی محبت اب بھی....رسوا ہوتی ہے
جگہ جگہ....
دعوتِ نظارہ دیتے....
چمکتے اور دمکتے بدن
کوچہ بازار میں بکتے ہیں
محبتوں کے کاروبار میں
اب محبتیں بکتی ہیں
اور لوگ پھر بھی....
اس کو محبت کہتے ہیں