dont now
hoi thhi sham to ankhoon main bas gia thha tu kahan gia hie mere shaer ke musafr tu bahut udas hie ik shaksh tere jane se jo ho sake to chala aa usi ki khatar tu T M YASIR BUTT MUSCAT 0096892989139
وصی شاہ
hoi thhi sham to ankhoon main bas gia thha tu kahan gia hie mere shaer ke musafr tu bahut udas hie ik shaksh tere jane se jo ho sake to chala aa usi ki khatar tu T M YASIR BUTT MUSCAT 0096892989139
kash main tere hasin hath ka gangan hota,
جب غم مری دھڑکن مری باتوں سے عیاں تھا ، تو کہاں تھا
جب چاروں طرف درد کے دریا کا سماں تھا، تو کہاں تھا
اب آیا ہے جب ڈھل گئے ہیں سبھی موسم، مرے ہمدم
جب تیرے لئے مرا ہر احساس جواں تھا ، تو کہاں تھا
اب صرف خموشی ہے مقدر کا ستارہ ، مرے یارا
جب لب پہ فقط تیرا فقط تیرا بیاں تھا، تو کہاں تھا
اب آیا ہے جب کام دکھا بھی گیا ساون، مرے ساجن
جب چار سو میرے لئے خوشیوں کا سماں تھا، تو کہاں تھا
وصـــــی شـــــاہ
ہجر کا ناگ تو پتھر گھائل کردیتا ہے
سونے جیسے شخص کو پیتل کردیتا ہے
میرے عشق میں شاید کوئی کمی ہوئی ہو
تیرا حسن تو اب بھی پاگل کردیتا ہے
ایسی لذت کہیں نہیں ملتی ،شاید وہ
اپنا پیار بھی چائے میں شامل کردیتا ہے
دل میرا ویران ہوا تو حیرت کیسی
ہجر کا زہر تو دریا کو تھل کردیتا ہے
مجھ ضدی کو رب بھی راضی کر نہ پائے
لیکن تیری آنکھ کا کاجل کردیتا ہے
تیرے لمس کا جادو بھی کیسا جادو ہے
جس کو چھو لے اس کو صندل کردیتا ہے
تیرا چہرہ ہر چہرے پر چھا جاتا ہے
یہ منظر ہر منظر اوجھل کردیتا ہے
آنکھ کے ریگستان کو تیری یاد کا بادل
چھو جائے تو پل میں جل تھل کردیتا ہے
اپنا تو چاہتوں میں یہی اک اصول ہے
تیرا بھلا برا ہمیں سب کچھ قبول ہے
یہ عمر بھر کا جاگنا بیکار ہی نہ جائے
تُو نہ ملا تو ساری ریاضت فضول ہے
خود ہی کہا تھا تو نے مری جان چھوڑ دے
اب چھوڑ دی تو کیوں ترا چہرہ ملول ہے
اے ماں یہ میری شہرتیں، میری یہ عزتیں
کچھ بھی نہیں ہے، بس ترے قدموں کی دھول ہے
آئی جو تیری یاد تو آنکھیں برس پڑیں
اس وقت ترے درد کا دل پر نزول ہے
اک دوسرے کے واسطے دونوں بنے وصی
گلدان میرا دل ہے، تری یاد پھول ہے
غم کی اِس سِل کو کبھی بھی نہ سمجھ پائے گی
تُو مرے دل کو کبھی بھی نہ سمجھ پائے گی
مجھ کو تسلیم تری ساری ذہانت لیکن
مجھ سے جاہل کو کبھی بھی نہ سمجھ پائے گی
پوچھ لے مجھ سے حقیتت تُو وگرنہ اپنے
آنکھ کے تِل کو کبھی بھی نہ سمجھ پائے گی
بِن محبت کے تُو ہنستی ہوئی ان آنکھوں کی
بھیگی جِھلمل کو کبھی بھی نہ سمجھ پائے گی
زندگی خود بھی تجھے مرنا پڑے گا ورنہ
میرے قاتل کو کبھی بھی نہ سمجھ پائے گی
اب جو لوٹے ہو اتنے سالوں میں
دھوپ اتری ہوئی ہے بالوں میں
تم مری آنکھ کے سمندر میں
تم مری رُوح کے اجالوں میں
پُھول ہی پُھول کِھل اُٹھے مجھ میں
کون آیا مرے خیالوں میں
میں نے جی بھر کے تجھ کو دیکھ لیا
تجھ کو الجھا کے کچھ سوالوں میں
میری خُوشیوں کی کائنات بھی تُو
تُو ہی دکھ درد کے حوالوں میں
جب ترا دوستوں میں ذکر آئے
ٹیس اُٹھتی ہے دل کے چھالوں میں
تم سے آباد ہے یہ تنہائی
تم ہی روشن ہو گھر کے جالوں میں
سانولی شام کی طرح ہے وہ
وہ نہ گوروں میں ہے، نہ کالوں میں
کیا اُسے یاد آ رہا ہوں وصی
رنگ ابھرے ہیں اُس کے گالوں میں
کس قدر ظلم ڈھایا کرتے ہو
یہ جو تم بھول جایا کرتے ہو
کس کا اب ہاتھ رکھ کے سینے پر
دل کی دھڑکن سنایا کرتے ہو
ہم جہاں چائے پینے جاتے تھے
کیا وہاں اب بھی آیا کرتے ہو
کون ہے اب کہ جس کے چہرے پر
اپنی پلکوں کا سایہ کرتے ہو
کیوں مرے دل میں رکھ نہیں دیتے
کس لیے غم اٹھایا کرتے ہو
فون پر گیت جو سناتے تھے
اب وہ کس کو سنایا کرتے ہو
آخری خط میں اس نے لکھا تھا
تم مجھے یاد آیا کرتے ہو
اداس راتوں میں، تیز کافی کی تلخیوں میں
وہ کچھ زیادہ ہی یاد آتا ہے سردیوں میں
مجھے اجازت نہیں ہے اُس کو پکارنے کی
جو گونجتا ہے لہو میں، سینے کی دھڑکنوں میں
وہ بچپنا جو اداس راہوں میں کھو گیا تھا
میں ڈھونڈتا ہوں اسے تمہاری شرارتوں میں
اُسے دلاسے تو دے رہا ہوں مگر یہ سچ ہے
کہیں کوئی خوف بڑھ رہا ہے تسلیوں میں
تم اپنی پوروں سے جانے کیا لکھ گئے تھے جاناں
چراغ روشن ہیں اب بھی میری ہتھیلیوں میں
جو تُو نہیں ہے تو یہ مکمل نہ ہوسکیں گی
تری یہی اہمیت ہے میری کہانیوں میں
مجھے یقیں ہے وہ تھام لے گا، بھرم رکھے گا
یہ مان ہے تو دیئے جلائے ہیں آندھیوں میں
ہر ایک موسم میں روشنی سی بکھیرتے ہیں
تمہارے غم کے چراغ میری اداسیوں میں
گنگناتے ہوئے آنچل کی ہوا دے مجھ کو
انگلیاں پھیر کے بالوں میں سُلا دے مجھ کو
جس طرح فالتو گلدان پڑے رہتے ہیں
اپنے گھر کے کسی کونے میں لگادے مجھ کو
یاد کرکے مجھے تکلیف ہی ہوتی ہوگی
ایک قصہ ہوں پرانا سا ، بُھلا دے مجھ کو
ڈوبتے ڈوبتے آواز تری سن جاؤں
آخری بار تو ساحل سے صدا دے مجھ کو
میں ترے ہجر میں چپ چاپ نہ مرجاؤں کہیں
میں ہوں سکتے میں ،کبھی آ کے رُلا دے مجھ کو
دیکھ میں ہوگیا بدنام کتابوں کی طرح
میری تشہیر نہ کر، اب تو جلا دے مجھ کو
روٹھنا تیرا میری جان لئے جاتا ہے
ایسے ناراض نہ ہو، ہنس کے دکھا دے مجھ کو
اور کچھ بھی نہیں مانگا میرے مالک تجھ سے
اس کی گلیوں میں پڑی خاک بنا دے مجھ کو
لوگ کہتے ہیں کہ یہ عشق نِگل جاتا ہے
میں بھی اِس عشق میں آیا ہوں، دُعا دے مجھ کو
یہی اوقات ہے میری، تیرے جیون میں اگر
کوئی کمزور سا لمحہ ہوں، بُھلا دے مجھ کو
Theme by Danetsoft and Danang Probo Sayekti inspired by Maksimer