کچی دیوار ہوں ٹھوکر نہ لگانا مجھ کو

Verses

کچی دیوار ہوں ٹھوکر نہ لگانا مجھ کو
اپنی نظروں میں بسا کر نہ گرانا مجھ کو

تم کو آنکھوں میں تصوّر کی طرح رکھتا ہوں
دل میں دھڑکن کی طرح تم بھی بسانا مجھ کو

بات کرنے میں جو مشکل ہو تمہیں محفل میں
میں سمجھ جاؤں گا، نظروں سے بتانا مجھ کو

وعدہ اتنا ہی کرو جتنا نبھا سکتے ہو
خواب پورا جو نہ ہو، وہ نہ دکھانا مجھ کو

اپنے رشتے کی نزاکت کا بھرم رکھ لینا
میں تو عاشق ہوں، دیوانہ نہ بنانا مجھ کو

Theme by Danetsoft and Danang Probo Sayekti inspired by Maksimer