حسن امام

چاہت کا ایک میٹھا میٹھا درد جگانے شام ڈھلے !

Verses

چاہت کا ایک میٹھا میٹھا درد جگانے شام ڈھلے !
تیری یادیں آ جاتی ہیں مُجھ کو ُرلانے شام ڈھلے

تیری ُزلفیں ان کاندھوں پر ، تیرا چہرہ ہاتھوں میں !
میں نے بھی دیکھے ہیں کتنے خواب سُہانے شام ڈھلے

ہر دن ہم سے وعدہ کرکے یوں ہی اگر تڑپاؤ گے !
اک دن یوں ہی ہو جائیں گے ہم بھی دیوانے شام ڈھلے

دن کے اُجالے میں تو منا لُوں ، لاکھ جتن سے بہلا لوں
لیکن ِدل کا پاگل پَنچھی ایک نہ مانے شام ڈھلے !

Theme by Danetsoft and Danang Probo Sayekti inspired by Maksimer