میں کب تنہا ہوا تھا، یاد ہو گا

Lubna's picture

میں کب تنہا ہوا تھا، یاد ہو گا
تمھارا فیصلہ تھا، یاد ہو گا

بہت سے اُجلے اُجلے پُھول لے کر
کوئی تم سے ملا تھا ،یا د ہو گا

بچھی تھی ہر طرف آنکھیں ہی آنکھیں
کوئی آنسو گرا تھا، یاد ہو گا

اُداسی اور بڑھتی جا رہی تھی
وہ چَہرہ بُجھ رہا تھا، یاد ہو گا

وہ خط پاگل ہوا آنچلوں پر
کِسے تم نے لکھا تھا، یاد ہو گا

بشیر بدر

No votes yet