Skip to Content

وقت ہر چیز کا امکان بدل سکتا ہے

وقت ہر چیز کا امکان بدل سکتا ہے
عین ممکن ہے ترا دھیان بدل سکتا ہے
زندگی میں ہے فقط تیری محبّت کی کمی
تو مری زیست کا عنوان بدل سکتا ہے
اب تری یاد تو اس دل سے نکلنے سے رہی
اپنی تقدیر کب انسان بدل سکتا ہے
ہم فقط وصل کے قائل تو نہیں چاہت میں
کب ہمیں ہجر کا طوفان بدل سکتا ہے
لے کے پھرتا ہے ترے غم کا حوالہ شاہی
تو جو چاہے تو یہ پہچان بدل سکتا ہے
شاعر: یسین شاہی
آپ کی شاعری ماشائ اللہ بہت خوبصورت اور وزن دار ہے
اللہ تعالیٰ آپ کی شاعری کو اور نکھارے آمین
واجد عمران qatmeer@in.com

Anonymous's picture
Tagged in: